وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے ایکشن لینے کی تیاری پکڑ لی ہے اور سہیل آفریدی کے طرز عمل تبدیل نہ کرنے پر حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل حکمت عملی پر رفقاء سے مشاورت کریں گے جبکہ وفاقی حکومت کی مشاورت اور بریفنگ کے بعد کل اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، خیبرپختونخوامیں گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں سخت ایکشن متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں پولیس اور بیورو کریسی کو متحرک کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ، احتجاج کیلئے باہر نکلنے والوں کیخلاف گرفتاریوں سمیت سخت قانونی کارروائی کا امکان ہے،احتجاج کو محدود کرنے کیلئے صوبائی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دیئے جانے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں شروع: ذرائع
