پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کی رائے سے ہونا چاہیے اور اُن کی رائے کا احترام ضروری ہے۔‘
سنیچر کو لاہور میں قومی پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ’میں نوکری پر رہوں نہ رہوں، انتظامی یونٹس کی تشکیل کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹوں گا۔‘
’آج سے ایک ماہ پانچ روز قبل میں نے ایک بات کی، اپنے نظام کو ری سیٹ کرنے کی بات کی، کچھ لوگوں نے میری گفتگو کو موجودہ حکومت اور کچھ نے سیاسی نظام سے جوڑا، میرا اشارہ کسی مخصوص سیاسی جماعت کی طرف نہیں تھا۔‘
نئے صوبوں کی بات پر جذباتی نہ ہوں، فیصلہ عوام کی رائے سے ہونا چاہیے: محسن نقوی
