نیپال میں ریسکیو آپریشن چھٹے روز میں داخل ہونے کے ساتھ لاپتہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ملک کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 4,247 ہو گئی ہے، جو اتوار کو 2,502 تھی۔
لاپتہ افراد میں:
3,655 نیپالی شہری
592 غیر ملکی شامل ہیں۔
ان میں 933 پن بجلی منصوبوں کے کارکن جبکہ 102 نیپالی فوجی، پولیس اہلکار اور کسٹمز افسران بھی شامل ہیں۔
ہر روز درجنوں لاشیں مل رہی ہیں اور نیپال میں تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد اب 903 ہو گئی ہے، جو اتوار کو 781 تھی۔
تاہم چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق تبت میں ہلاکتوں کی تعداد فی الحال 16 ہے جبکہ 546 افراد لاپتہ ہیں۔
نیپال میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد اور اب تک سامنے آنے والی تفصیل
